ٹ* جماعت اسلامی کندھکوٹ کی جانب سے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

[پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے،اسلامی نظریہ کو اپنانے میں ہی اس قوم کی ترقی و خوشحالی کا راز ہے۔ حافظ نصراللہ چنا ودیگر کا خطاب

اتوار 28 اپریل 2024 20:20

\کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) جماعت اسلامی کندھ کوٹ کے جانب سے ایک روزہ تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا،جس سے خطاب کرتے جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جس کے حصول کا مقصد ملک میں قرآن و سنت کے نظام کو بالاتر رکھنا تھا مگر بدقسمتی سے گذشتہ 77 سال سے اس ملک پر اسلامی نظام قائم نہیں کیا جاسکا جس کے وجہ سے ملک اور قوم مہنگائی بیروزگاری و بدامنی سمیت بے شمار مسائل سے دوچار ہے،اس لیے ضروری ہے کہ ہم اس ملک میں نظام مصطفی کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں جس سے ہی اس ملک کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر ممتاز حسین سہتو نے کہا کہ ملک میں کرپشن و اقرباپروری اور سودی نظام کے وجہ سے قوم کے مسائل روزبروز بڑہتے جارہے ہیں اور جماعت اسلامی اس ملک میں کرپشن اور سودی نظام کا خاتمہ چاہتی ہے قبل ازیں اس ایک روزہ تربیتی اجتماع سے ضلعی و مقامی رہنما?ںغلام مصطفی میرانی،ایڈووکیٹ آغا عبدالفتاح پٹھان،شیر محمد مینک،عارف عزیز اور ایڈووکیٹ عبیداللہ بلوچ نے بھی خطاب کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں