ٴپاکستان کوسٹ گارڈز کے زیرِ اہتمام ھنگور کے علاقے نانی مندر کے مقام بر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اتوار 28 اپریل 2024 20:20

ّکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان کوسٹ گارڈز کی طرف سے ھنگور کے علاقے میں واقع نانی مندر کے مقام پر ھندو برادری کے سالانہ تہوار موقع پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے ڈاکٹرز (بشمول لیڈی ڈاکٹرز)اور طبی عملے کی جانب سے قائم 2 روزہ فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کوطبی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

دو روز تک جاری رہنے والے اس میڈیکل کیمپ میں کل 2656 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا جن میں مرد،خواتین اوربچے شامل تھے۔ تمام مریضوں کو *مفت ادویات بھی فراہم* کی گئیں۔ھندو برادری نے خاص طور پر لگائے گئے اس کیمپ کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز اورطبی عملے کی اس کاوش اور جذبے کوبے حد سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ڈاکٹروں کی مدد سے مستقبل میں بھی شہر سے دور افتادہ اور طبی سہولتوں سے محروم علاقوں خصوصاً نانی مندر جیسے مقامات اور مذہبی تہوار کے موقع پر میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں