کامران ٹیسوری کی عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات مثالی ہیں اور ان کے اقدامات سے عام آدمی کو بہت فائدہ ہو رہا ہے،فرازالرحمان

پیر 29 اپریل 2024 21:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) معروف تاجر رہنما اور پاکستان بزنس گروپ کے بانی و چیئرمین فرازالرحمان نے گورنر سندھ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامران ٹیسوری کی عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات مثالی ہیں اور ان کے اقدامات سے عام آدمی کو بہت فائدہ ہو رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مودبانہ درخواست کی کہ کامران ٹیسوری کو بطور گورنر سندھ کام کرنے دیا جائے، انہوں نے کہا کہ کامران خان ٹیسوری کے 18 ماہ کے اقدامات سب کے سامنے ہیں، انہوں نے بزنس کمیونٹی کے ساتھ ساتھ تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد کے مسائل کو حل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کی سندھ آمد کے تناظر میں کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ موجودگی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گورنر کامران ٹیسوری کی جانب سے کراچی کے نوجوانوں و بے روزگار افراد کے لئے ’’گورنر سندھ روزگار اسکیم‘‘ شروع کرنے کے اعلان کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے گورنر سندھ پاکستان بزنس گروپ کی اسکیم بنو کاروباری کو سپورٹ کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنو کاروباری اسکیم کے تحت نوجوانوں، بے روزگار افراد کو روزگار شروع کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں نئے اسٹارٹس اپس کو پروموٹ کیا جائے کیونکہ شہر کراچی میں بہت سے پڑے لکھے نوجوان بے روزگار ہیں اور روزگار کی کمی ہے، اگر اس شہر کے لوگ روزگار سے لگ جائیں تو صوبے کے لئے اس سے بڑی کوئی بات نہیں ہوگی۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں