این بی پی زراعت کی ترقی اور خواتین کو زرعی شعبے میں بااختیار بنانے کیلئے کوشاں

پیر 29 اپریل 2024 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی)زرعی شعبہ میں خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنے زرعی قرض پروگرام کو توسیع دے رہا ہے۔این بی پی کو زرعی شعبہ میں خواتین انٹرپرینورزکو درپیش منفرد چیلنجز کا ادراک ہے اس لئے بینک مالیاتی رکاوٹوں کوختم کرنے اور خواتین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کی حوصلہ افزائی کیلئے مراعات و فوائد کا جامع پیکیجز پیش کرتا ہے۔

زرعی شعبہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے این بی پی کم سے کم ذریعہ آمدن پر آسان شرائط کے ساتھ رعایتی مارک اپ اور ترجیحی بنیادوں پر قرض کی تیزترین پراسسنگ پیش کرتا ہے تاکہ خواتین سازوسامان اور وسائل میں طویل مدتی سرمایہ کاری کیلئے فنانس تک بروقت رسائی حاصل کرسکیں۔

(جاری ہے)

این بی پی کا زرعی قرض پروگرام اپنے 7فیصد کے مسابقتی مارک اپ ریٹ کے ذریعے تمام کاشتکاروں کو نمایاں فوائد کی پیش کش کرتا ہے۔

یہ قرضہ زرعی ضروریات کی وسیع رینج کیلئے استعمال کیاجاسکتا ہے جس میں گودام، شمشی توانائی پر چلنے والے ٹیوب ویل، فشریز، نئے ٹریکٹرز، زرعی بیلر، بیج، مٹی اور کیڑے مارادویات وغیرہ شامل ہیں۔جدید ترین زرعی ٹیکنالوجی جیسا کہ اعلیٰ استعدار کار کے حامل نظام آبپاشی کے فروغ کے لئے این بی پی نے زرعی یونیورسٹیوں، ٹریکٹرز اینڈ امپلیمنٹ بزنسز اور پنجاب اور سندھ زرعی محکموں کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے جس سے نہ صرف فنانس تک زیادہ رسائی میں مددملے گی بلکہ کسان ضروری وسائل میں سرمایہ کاری کرکے اپنے زرعی پیداوار کو بہتر بناسکیں گے۔

نیشنل بینک پاکستان کے زرعی شعبہ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے غیر متزلزل عزم رکھتا ہے۔ زرعی شعبہ میں مالی رکاوٹوں کے خاتمے اور خواتین کو بااختیار بناکر این بی پی پاکستان کیلئے زیادہ پیداوار کے حامل پائیدار زرعی مستقبل کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں