ایف آئی اے نے ایئرپورٹس پرمسافروں کے لیے جنرل، گیٹ چیکنگ کے خاتمے کے احکامات جاری کر دیئے

منگل 30 اپریل 2024 17:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء)ایف آئی اے نے ایئرپورٹس پرمسافروں کے لیے جنرل، گیٹ چیکنگ کے خاتمے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن ونگ نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے جنرل چیکنگ / گیٹ چیکنگ کے خاتمے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان احکامات کا بنیادی مقصد قانونی مسافروں کو بہترین سروس مہیا کرنا ہے تاکہ مسافر لمبی قطاروں کی پریشانی سے بچ سکیں، تاہم اس اقدام سے ایف ائی اے کی انسانی اسمگلنگ اور ٹریفکنگ کے خلاف کاوشوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سیکنڈ لائن کنٹرول کسی بھی مشکوک یا کانٹر آفیشل کے ریفر کرنے پر حرکت میں آئے گا، شفٹ انچارج / جنرل چیکر بہ وقت ضرورت کسی بھی مشکوک مسافر کی چیکنگ کر سکتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں