کراچی پولیس کی کارروائی، سمگلر گرفتار، 30لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد

منگل 30 اپریل 2024 18:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی نے کھارادر کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے جوتوں کی سمگلنگ میں ملوث ایک مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پولیس نے ملزم احسان اللہ کو گرفتار کر کے سمگلڈ شدہ 144باکس امپورٹڈ جوتے ،جوگرزاور ایک سوزوکی گاڑی جس کی مالیت تقریبا 30لاکھ روپے بنتی ہے برآمد کرلی۔ برآمد شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کےلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں