شرجیل انعام میمن سے سندھ نیوز پیپرز سوسائٹی اور لاڑکانہ پریس کلب کے وفود کی کراچی میں الگ الگ ملاقاتیں

حکومت سندھ صحافتی تنظیمیں، میڈیا کے اداروں اور ورکرز کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،شرجیل انعام میمن

منگل 30 اپریل 2024 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) سندھ کے سینئر منسٹر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن سے سندھ نیوز پیپرز سوسائٹی اور لاڑکانہ پریس کلب کے وفود نے کراچی میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ لاڑکانہ پریس کلب کے وفد نے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو لاڑکانہ کے صحافیوں کے مسائل سے متعلق آگہی دی۔ لاڑکانہ پریس کلب کے وفد میں مرتضی کلہوڑو، نوید لاڑک، منیر سومرو، عبدالقادر جاگیرانی، معشوق اوڈھانو شامل تھے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے لاڑکانہ کے صحافیوں کے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ لاڑکانہ کے صحافیوں نے سینئر صوبائی وزیر کو لاڑکانہ شہر کے مسائل سے متعلق بھی بریف کیا۔ سندھ نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے کراچی میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی اور میڈیا ورکرز اور اداروں کو درپیش مسائل سے متعلق آگہی دی۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سندھ نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کو مسائل کی حل کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ اظہار رائے کی آزادی پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا ویژن رہا ہے، شہید بی بی، صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے تحت حکومت سندھ صحافیوں کے تمام حقوق کا تحفظ کرتی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ صحافتی تنظیمیں، میڈیا کے اداروں اور ورکرز کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، صوبے میں صحافیوں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ میڈیا ورکرز کو ذمہ داریوں کی ادائگی میں درپیش دشواریوں کو خاتمہ ہمارا عزم ہے، تمام تنظیمیں کے تعاون سے مسائل کی نشاندہی کی جائے گی اور ان کو حل کیا جائے گا۔ سندھ نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد میں قاضی شفیق احمد، رضوان شاہ، ایوب پیرزادہ، نسیم شیخ، شاہد انصاری شامل تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں