آٹا چینی کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچ رہا،صادق شیخ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ عوام کو ریلیف دلائیں اور کمشنر کراچی کو متحرک کریں،سیکرٹری اطلاعات ق لیگ سندھ

اتوار 12 مئی 2024 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام جینا دوبھر کردیا ہے طرفہ تماشہ یہ ہے کہ آٹا، میدہ اور چینی کی قیمت میں نمایاں کمی اور آٹا خوردہ قیمت 98 اور چینی 140 روپے فی کلو ہوگئی، کمشنر کراچی کی سخت ہدایت کے باوجود تندور کی روٹی 25 ٹا 30 روپے میں نانپائی و ہوٹل والے اور مٹھائی 1200 سو تا 1600 روپے فی کلو میں فروخت کررہے ہیں اور من مانی طور پر ہوٹل اور مٹھائی کی دکانوں پر عوام سے لوٹ مار و ناجائز منافع خوری جاری ہے جبکہ کمشنر کراچی نے تندوری نان 120 گرام 17 روپے اور چپاتی 100 گرام 12 روپے فروخت کرنے کے دعوے کا کوئی اثر نہیں ہوا۔

آٹے کی قیمت کم ہوکر 98 روپے کلو ہوگئی ہے اس لحاظ سے روٹی کی قیمت 14 تا 15 روپے اور مٹھائی کی فی کلو قیمت 700 سو تا 800 سو روپے ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

صادق شیخ نے کہا کہ آٹے، چینی اور میدہ کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں ہورہا ہے صادق شیخ نے کہا کہ مٹھائی، بیکری کی مصنوعات ڈبل روٹی،پاپے، سموسہ، نمک پارے، رول سمیت نان، چپاتی کی قیمتوں میں واضح کمی کی جائے تاکہ اسکا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچے لیکن ایسا نہیں ہورہا ہے۔

صادق شیخ نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے کہا کہ آٹے، چینی اور میدہ کی قیمت میں کمی خوش آئند ہے وزیر اعلی سندھ کمشنر کراچی کو ہدایت دیں کہ وہ ائیرکنڈیشنڈ کمروں سے نکل کر عوام کو ریلیف دلائیں اور تمام اشیا خوردو نوش کی قیمتوں کا نوٹیفکشن نکال کر عملدرآمد کیا ان قیمتوں پر فروخت یقینی بناکر عوام کو ریلیف دیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں