پریانکا چوپڑا کی ٹیم سوشل میڈیا پر مجھے نشانہ بنا رہی ہے ارمینا خان

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے خلاف پٹیشن شروع کی اور نہ ہی میں کسی کی خیرسگالی سفیر ہوںاداکارہ

جمعہ 22 مارچ 2019 21:47

پریانکا چوپڑا کی ٹیم سوشل میڈیا پر مجھے نشانہ بنا رہی ہے ارمینا خان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے کہا ہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ٹیم ان کو سوشل میڈیا پر نشانہ بنارہی ہے۔ارمینا خان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ٹیم پریانکا مجھ پر جعلی اکائونٹس سے حملہ کر رہی ہے، ایمانداری کی بات ہے کہ یہ بہت ہی کم ظرف لوگ ہیں۔ارمینا خان نے ایک اور ٹویٹ میں بھارتی شہریوں کی جانب سے ان پر کی جانے والی تنقید کے سکرین شارٹس بھی شیئر کیے۔

(جاری ہے)

ارمینا خان نے لکھا یہ سکرین شارٹ میں عارضی طور پر آپ لوگوں کی تفریح کیلئے شیئر کررہی ہوں، یہ سب کچھ مجھے صرف چند گھنٹوں میں موصول ہوا ہے جو کسی کیلئے بھی حیران کن ہوسکتا ہے۔ارمینا خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو انہوں نے پریانکا چوپڑا کے خلاف پٹیشن شروع کی اور نہ ہی وہ کسی کی خیرسگالی سفیر ہیں۔واضح رہے کہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو متعدد بھارتی اداکاروں کی طرح پریانکا چوپڑا نے بھی اس کی تعریف کی تھی۔

بالی ووڈ اداکارہ اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر ہیں اور ان کے اس رویے کے باعث پاکستانیوں نے ان کے خلاف پٹیشن شروع کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ پریانکا چوپڑا کو اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں