صلاح الدین ایوبی کی زندگی پربننے والی سیریل کی تیاریاں شروع

ڈرامے کے ذریعے اسلام سے متعلق غلط فہمیاں دورکریں گے، جنید علی شاہ

پیر 25 اکتوبر 2021 11:50

صلاح الدین ایوبی کی زندگی پربننے والی سیریل کی تیاریاں شروع
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) پاکستان اورترک پروڈکشن کمپنی کی جانب سے صلاح الدین ایوبی کی زندگی پربننے والی سیریل کی تیاریاں شروع ہوگئی۔ایگزیکٹو پروڈیوسر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بڑاشوہوسٹ کیا، پہلی پاکستانی اورترک جوائن پروڈکشن فلم بنارہے ہیں، کراچی اورلاہورمیں آڈیشن ہوئے ہیں، اکلی فلم اورانصاری پروڈکشن مل کر صلاح الدین ایوبی پرفلم بنارہے ہیں، پاکستان میں آڈیشن شروع ہوگئے ابھی ترکی میں کاسٹنگ شروع نہیں ہوئی ہے، فلم کا مقصد دونوں ملکوں کوقریب لانا اوراسلام سے متعلق دنیا کی غلط فہیمیاں دورکرنا ہے۔

ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا کہ کوشش ہے کہ 25فیصد کاسٹنگ پاکستان سے ہوسکے، تین دن آڈیشن ہوئے ہیں، فائنل آڈیشن باقی ہے جوترک ہدایت کارکریں گے، صلاح الدین ایوبی کی سیریل تین سیزن پرمشتمل ہے جس کی سوچارقسطیں ہوں گی، ترکی میں دوسوچالیس ایکڑ پرمشتمل جگہ ہے جہاں شہرآبادہوگا شوٹنگ کیلئے پاکستان سے بھی آرٹسٹ کے بڑے نام ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آڈیشن میں جومنتخب ہوں گے وہی سیریل کاحصہ بنیں گے، تیس سے چالیس بڑے ناموں نے آڈیشن دیئے جس میں سے دس نام شارٹ لسٹ ہوئے ہیں، پہلا آڈیشن ہوگیا ہے اب فائنل ہوگا، سیریزبنانے میں جوخرچہ ہوگا وہ انصاری شاہ فلمز اوردیگرسرمایہ کارکریں گے، سولہ اسکرپٹ رائٹرڈرامہ لکھ رہے ہیں اور یہ ترکی زبان میں ہوگا جب کہ پاکستانی اداکارلپسنگ کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں