ڈی جی رینجرز سندھ نے کراچی کے 8ہاکی کھلاڑیوں کو سندھ رینجرز میں ملازمت دے دی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈی جی رینجرز سندھ نے کراچی کے 8ہاکی کھلاڑیوں کو سندھ رینجرز میں ملازمت دے دی ہے ۔تاریخ میں پہلی مرتبہ ہاکی ٹیم کے لیے منتخب کیے گئے ہیں ۔سیکرٹری جنرل کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حیدر حسین کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ نے 25 سال بعد روایت تڑوا کر احسن قدم اٹھایا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ان سے سبق سیکھنا چاہیے، 25 سال بعد ہاکی ٹیم کے کسی کھلاڑی کو ملازمت دی گئی،سلیکٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں بدرالدین، آصف، فیضان خان اور غلام فرید منصو،عامر حسین، سہیل عباس، روہیل علی اور بلال احمد شامل ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ کراچی ہاکی کے کھلاڑی ملازمت سے محروم تھے۔سلیکٹ ہونے والے تمام جوانوں کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے۔ہم ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل محمد سعید کے انتہائی مشکور ہیں۔انہوںنے کہا کہ ڈی جی رینجرز کی خصوصی ہدایت پر تین رکنی سلیکشن کمیٹی بنائی گئی،اولمپئن سمیع اللہ، اولمپئن حنیف خان اور حیدر حسین سلیکشن کمیٹی کے ممبر تھے۔رینجرز میں ملازمت کے بعد دیگر کھلاڑیوں میں بھی جوش و جذبہ پیدا ہوا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں