لیور پول کے سابق فٹ بالر پاکستان پہنچ گئے، شاندار استقبال ،مداحوں نے روایتی بلوچی پگڑی کا تحفہ دیا

بدھ 24 اپریل 2019 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) لیورپول کے سابق اسٹار فٹ بالر جیمز رش پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے کراچی کے علاقے لیاری پہنچ گئے، فٹ بال فینز نے سابق فٹ بالر کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

لیاری آمد پر مداحوں نے لیور پول کے سابق اسٹرائیکر ای این جیمز رش کو روایتی بلوچی پگڑی کا تحفہ دیا، جس کے بعد جیمز رش نے ننھے فٹبالروں کو کھیل کے گر بتائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں