خیبر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے کراچی کی ٹیم میں کٹ کی تقسیم تقریب

کراچی کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، خیبر کپ میں نوجوان کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہر کرینگے ۔شہلا قریشی

پیر 27 جنوری 2020 17:49

خیبر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے کراچی کی ٹیم میں کٹ کی تقسیم تقریب
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) خیبر پختونخواہ میں منعقد ہونے والے "خیبر کپ 2020 کرکٹ ٹورنامنٹ"میں کراچی کی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن اور وسیب ویلفیئر فائونڈیشن کی جانب سے کراچی ٹیم کو مکمل کرکٹ کٹ کا تحفہ دیا گیا۔ منعقدہ تقریب میں سنیئر پولیس آفیسر شہلا قریشی نے کھلاڑیوں میں کرکٹ کٹ تقسیم کی۔

اس موقع پر انہوں نے ٹیم کراچی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کراچی کے نوجوانون میں ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے ہمارے یہ نوجوان ہر میدان میں اپنے جوہر سے ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں، اگر نوجوانوں کی بہتر تربیت اور سپورٹ حاصل ہو تو گلیوں اور محلوں سے ٹیلنٹ کو ہم متعارف کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہلا قریشی نے سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان کی امن و اتحاد اور اپنی افواج سے محبت کے حوالے سے کائوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جس طرح اورنگزیب سلطان نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے جد وجہد کررہے ہیں وہ قابل تقلید عمل ہے پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلا تے ہوئے کہاکہ سندھ پولیس جہاں قیام امن کے لئے اقدامات کررہی ہے وہیں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی اور میدانوں کو بھی آباد کررہی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیب ویلفیئر فائونڈیشن چیئر مین حاجی محمد جمیل با بر ولیانی نے کہاکہ کھیل کے ذریعے ملک میں امن و یگانگت اور پاک افواج سے محبت کو فروغ دینے لئے پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے اقدامات کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ کراچی کے تمام علاقوں کے نوجوانوں پر مشتمل کراچی کی ٹیم خیبر کپ کے لئے تشکیل دی گئی انشااللہ ٹیم کراچی ایونٹ میں شاندار کا رکادگی کا مظاہرہ کرے گی ۔

تقریب سے اپنے خطاب میں سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے کہاکہ شہر قائد کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے اپنی کاشوں کو جاری رکھوں گا انہوںنے کہاکہ خیبر کپ میں شرکت کے لئے ٹیم آج کراچی سے خیبر پختونخواہ روانہ ہورہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں