آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف ساتویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل آج کراچی اور بہاولپور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ،فائنل تین دسمبر کو شیڈول سیمی فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے :رائو جاوید ،کراچی کو ٹف ٹائم دیں گے :محمد شہزاد کپتان بہاولپور ڈس ایبلڈ ٹیم

بدھ 1 دسمبر 2021 00:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف ساتویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کا دوسرا سیمی فائنل آج کراچی ڈس ایبلڈ اور بہاولپور ڈس ایبلڈ کی ٹیموں کے درمیان کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی پر کھیلا جائے گا ۔پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام جاری نیشنل چیمپئن شپ سیمی فائنل مرحلے میں دا خل ہو گئی ہے اس سلسلے کا پہلا سیمی فائنل اسلام آباد ڈس ایبلڈ اور پشاور ڈس ایبلڈ کی ٹیموں کے درمیان اسلام آباد میں کھیلا گیا تھا جس میں اسلام آباد ڈس ایبلڈ نے کامیابی سمیٹ کر فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔

کراچی ڈس ایبلڈ نے کوارٹر فائنل میں کوئٹہ ڈس ایبلڈ کو اور بہاولپور ڈس ایبلڈ نے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن ملتان ڈس ایبلڈ کو شکست دے کر ٹاپ فور میں جگہ بنائی تھی ۔

(جاری ہے)

کراچی ڈس ایبلڈ کے کپتان رائو جاوید کا سیمی فائنل کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی ٹیم سیمی فائنل میں کامیابی کے لئے بہت پر امید ہے ،ہمیں ہوم گرائونڈ کا ایڈوانٹج ہوگا جبکہ ہمارے کھلاڑی بھی اس وقت بھر پور فارم میں ہیں ،اس کے باوجود ہم بہاولپور کو آسان حریف نہیں سمجھتے ،سیمی فائنل میں عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے ،دوسری جانب بہاولپور ڈس ایبلڈ کے کپتان محمدشہزادکا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کے کھلاڑی بھر پور فارم میں ہیں اور ملتان جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دینے کے بعد ہمارے حوصلے بہت بلند ہیں اور ہم کراچی کو اس کے ہوم گرائونڈ پر ٹف ٹائم دیں گے اور سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنائیں گے ۔

سیمی فائنل میں شرکت کے لئے بہاولپور ڈس ایبلڈ کی کرکٹ ٹیم منگل کو کراچی پہنچ گئی تھی ۔واضح رہے کہ ساتویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل ورلڈ ڈس ایبلڈ ڈے کے موقع پر تین دسمبر کو معین خان کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ کراچی میں شیڈول کیا گیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں