کراچی میں موسم سرما کی آمد آمد! صبح سرد ہوائیں ماحول ٹھنڈا کرنے لگیں

پیر 25 اکتوبر 2021 12:12

کراچی میں موسم سرما کی آمد آمد! صبح سرد ہوائیں ماحول ٹھنڈا کرنے لگیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) شہر قائدکا گرم موسم تبدیل ہوگیا،صبح کے اوقات میںسرد ہوائیں چلنے لگیں ۔کراچی کا موسم بدل گیا۔ صبح صبح سرد ہوائیں چلنے لگیں اور درجہ حرارت بھی گر گیا۔

(جاری ہے)

پیرکی صبح کے وقت درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہونے کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں، جو 13 کلو میٹر بھی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو مطلع ابرالود رہا،بارش کا فی الحال امکان نہیں ہے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments