سندھ بھرمیں کل سے بارشوں کی پیش گوئی ، اسپتالوں کو الرٹ جاری

ڈاکٹر زو طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ ، ایمرجنسی 24 گھنٹے فعال رکھی جائیں، محکمہ صحت

بدھ 29 جون 2022 23:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2022ء) سندھ بھرمیں 30 جون سے بارشوں کی پیش گوئی کے بعد محکمہ صحت نے اسپتالوں کو الرٹ جاری کردیا، ڈاکٹر زو طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سندھ نے کراچی بھرکے تمام ڈی ایچ اوزاور تمام ایم ایسز کو بھی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے کہ تمام اسپتالوں کی ایمرجنسی 24 گھنٹے فعال رکھی جائیںاورتمام اسپتالوں میں ادویات،او آر ایس سمیت دیگرادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائے جائے ساتھ سرکاری اسپتالوں میںایمبولنسزکی موجودگی بھی یقینی بنائی جائے۔

محکمہ صحت کے مطابق تمام اسٹاف کی رین ایمرجنسی کے دوران چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیںتمام اسپتال روزانہ شام 4 بجے تک ڈی جی ہیلتھ سندھ اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی کورپورٹ کیا کرینگے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں