کراچی میں شدید سردی کی لہرمیں 6 مارچ سے کمی آنے کا امکان

پیر 4 مارچ 2024 21:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2024ء) شہرِ قائد کراچی میں جاری شدید سردی کی لہر میں 6 مارچ سے کمی آنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں جاری سردی کی نئی لہر میں 6 مارچ سے کمی آنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل اور بدھ کو موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 جبکہ بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ اس دوران مشرق اور شمال مشرق سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں