سمندری ہوائیں آج سے بحال ہوجائیں گی،شہرقائد میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 19 مارچ 2024 15:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) محکمہ موسمیات نے شہر قائدمیں آج (بدھ)سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہرکیاہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہاکہ بحیرہ عرب میں سمندری ہوائیں دن میں نہیں چل رہی تھیں، آج(بدھ)سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ سمندری ہوائیں چلنے کے باعث کراچی میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بدھ سے درجہ حرارت 32 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔منگل کوکراچی میں مغرب کی سمت سے چلنے والی ہوائوں کی رفتار 4 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی، جن میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں