[قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے شیڈول کا اعلان

اتوار 14 مئی 2023 18:10

ؓ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2023ء) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔پاکستانی ٹیم دسمبر 2023 سے جنوری 2024 میں آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سیریز کو بینو قادر ٹرافی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، اور یہ سیریز تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ پرتھ، میلبرن اور سڈنی میں کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر پرتھ اسٹیڈیم ، دوسرا 26 سے 30 دسمبر میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم جب کہ تیسرا اور ا?خری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں