کندہ بجی خیل میں دو خاندانوں کے مابین صلح ہو کر راضی نامہ طے پایا گیا

بدھ 27 اکتوبر 2021 15:57

کرک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) تحصیل کرک کے علاقہ کندہ بجی خیل میں دو خاندانوں کے مابین صلح ہو کر راضی نامہ طے پایا گیا۔ صلح میں مولانا میر زاقیم، سابقہ ڈسٹرکٹ ناظم شریف کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور سمیت علاقائی مشران اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔   تھانہ کرک سٹی کے حدود کندہ بھی خیل میں کچھ عرصہ قبل محبت خان اور ایران خاندانوں کے مابین چپقلش اور ناراضگی کی بناء پر ایران نامی شخص فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔

جس کے بعد علاقائی مشران اور پولیس کی مشترکہ کوششوں سے دونوں فریقین رضا مندی سے صلح پر آمادہ ہوئے۔ اس حوالے سے کندہ بجی خیل میں ایک تقریب ہوئی جس میں ڈی پی او کرک سمیت نامور علاقائی مشران کی موجودگی میں فریقین نے ایک دوسرے کو معاف کرکے بغلگیر ہوئے اور سچے دل سے ایک دوسرے کو معاف کرکے بھائیوں کی طرح امن سے رہنے کا عزم کر لیا۔

(جاری ہے)

صلح تقریب کے دوران علاقائی مشران نے نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات اور اخلاق پر روشنی ڈال کر معافی کی اہمیت بیان کی۔

جبکہ ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے اپنے خطاب میں کہا کہ صلح میں کردار ادا کرنے والے تمام مشران قابل داد ہیں اور ان کے اعلی اقدام پر صلح کرانے والے مشران کو اعزازی توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔   اس کے علاؤہ تھانہ شاہ سلیم کے حدود میں دو فریقین علی رحمان اور حیات گروپ سکنہ نارہ جھنڈا خیل کے مابین تنازعہ کو بھی ایس ایچ او تھانہ نے علاقہ مشران کے ذریعے خوش اسلوبی کیساتھ حل کیا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں