دوران چیکنگ روکنے پر شہریوں نے پولیس اہلکاروں کو تگنی کا ناچ نچادیا

شہریوں اور پولیس کے مابین ہاتھاپائی ہوتے ہوتے رہ گئی ‘

جمعرات 11 اکتوبر 2018 22:08

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) دوران چیکنگ روکنے پر شہریوں نے پولیس اہلکاروں کو تگنی کا ناچ نچادیاشہریوں اور پولیس کے مابین ہاتھاپائی ہوتے ہوتے رہ گئی ‘ شہریوں کا پولیس اہلکارکے شولڈرز اتانے سمیت مخالف فریق سے رشوت لینے کا الزام‘ ایس ایچ او رجب خان سمیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پولیس اہلکاروں کیساتھ بدسلوکی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی نہ کرسکے ‘ پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز پولیس چیک پوسٹ احمدوالا کے قریب رونما ہونیوالے کے مطابق ایس ایچ او رجب خان کی اطلاع پر چیک پوسٹ میں موجوداہلکاروں کرک سے لکی مروت جانیوالی فلائنگ کوچ کو روک کراُن میں سوار افراد کی تلاشی لینے کی کوشش کی گئی جس پر فلائنگ میں سوار7 شہریوں نے شور مچانا شروع کرکے الزام عائدکیا کہ مقامی پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے دوران خواتین کی بھی تلاشی لینے کی کوشش کی جس کا اختیارمردپولیس اہلکاروں کے پاس نہیں بلکہ لیڈی پولیس اہلکاروںکے ذریعے خواتین کی تلاشی لے جاسکتی ہے جبکہ مقامی چیک پولیس میں تعینات اہلکاروں کاموقف ہے کہ انہوں نے فلائنگ میں سوارخواتین کی تلاشی نہیں لی بلکہ صرف ایس ایچ او کی اطلاع پرفلائنگ کوچ کو روکوا چکے ہیں جس پر مقامی پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے مابین ہاتھاپائی ہوتے رہ گئی ذرائع کے مطابق شہریوں نے شاہد نامی حولدار کے شولڈر بھی اتارتے ہوئے دھمکی دی کہ ضلع بنوں کی حدود پارکر آنے پرانہیں بدترین سلوک کا نشانہ بنایاجائیگا جبکہ شہریوں نے موقع پر موجود دوپولیس اہلکاروں کو ننگی گالیاں دینے سمیت پولیس اہلکاروں کو تگنی کاناچ نچادیا شہریوں نے ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مقامی پولیس اہلکاروں نے مخالف فریق سے رشوت لیکر ہماری تلاشی لے رہے ہیں ذرائع کے مطابق ایس ایچ او رجب خان سمیت پولیس پارٹی نے لیڈی کانسٹبیل لانے پر فلائنگ میں سوار خواتین کی تلاشی لی اور بعدازاں انہیں چھوڑدیاگیا ایک جانب سے ایس ایچ او رجب خان کو فلائنگ میں سوار برقعہ پوش ملزمان کی اطلاع دینے والی معلومات غلط ثابت ہوئیں جبکہ دوسری جانب شہریوں کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ احمد والا میں تعینات دو اہلکاروں کیساتھ بدسلوکی کرنیوالے شہریوں کیخلاف کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں لیاگیا جس میں مبینہ طورپرضلع بنوں میں ڈیوٹی کرنیوالا ایک پولیس اہلکاربھی شامل ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں