کرک میں مندر مسمار کرنے میں ملوث اہم ملزم مولانا فیض اللہ گرفتار

مندر کو مسمار کرنے میں ملوث 110 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، آئی کے پی

جمعہ 8 جنوری 2021 23:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2021ء) کرک میں مندر مسمار کرنے میں ملوث اہم ملزم مولانا فیض اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انسپکٹرجنرل خیبرپختونخوا پولیس ثنا اللہ عباسی نے نجی ٹی وی کو بتایاکہ کرک میں مندر مسمار کرنے میں ملوث اہم ملزم مولانا فیض اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ملزم نے مندر مسمار کرنے کے لیے لوگوں کو اکھٹا کرنے میں معاونت کی تھی۔ آئی جی کے پی نے کہا کہ مندر کو مسمار کرنے میں ملوث 110 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں