کوڑے کرکٹ کو اگ لگانے ،غیرقانونی ڈمپنگ کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن

گزشتہ 15روز میں غیر قانونی ڈمپنگ کرنے پر 190سے زائد چالان، 4لاکھ سے زائد جرمانے کئے گئے

جمعہ 16 فروری 2024 20:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2024ء) کوڑے کرکٹ کو اگ لگانے اور غیرقانونی ڈمپنگ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ، سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر ایل ڈبلیو ایم سی انفورسمنٹ ٹیمیں شہر بھر میں متحرک ہیں ۔گزشتہ 15روز میں غیر قانونی ڈمپنگ کرنے پر 190سے زائد چالان، 4لاکھ سے زائد جرمانے کئے گئے جبکہ کوڑے کو آگ لگانے اور غیر قانونی ڈمپنگ کرنے پر 83ایف آئی آر درج، 5رکشے پکڑ لئے گئے۔

(جاری ہے)

لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 900سے زائد وارننگ نوٹسز، 190سے زائد چالان کئے گئے۔اس حوالے سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے کہا کہ شہر بھر میں سیکشن 188کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ کوڑے کو آگ لگانے، اور سڑک کنارے تعمیراتی ملبہ پھینکنے سے گریز کریں۔ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے کوڑے کو آگ لگانے، اور غیر قانونی ڈمپنگ جیسے واقعات کی اطلاع ہیلپ لائن 1139پر دیں۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں