ں*سانحہ مری میں انتقال کرنیوالوں کی ویڈیوز شیئر کرنا بند کی جائیں،حسن علی کی اپیل

&مری میں جو کچھ ہوا اسے روکا جا سکتا تھا، قومی کرکٹر کا مری سانحہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 9 جنوری 2022 17:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن نے سانحہ مری پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ سانحہ مری میں انتقال کرنیوالوں کی ویڈیوز شیئر کرنا بند کی جائیں۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مری میں انتقال کرجانے والے افراد کی میت کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا بند کریں۔

حسن علی نے کہا کہ مری میں جو کچھ ہوا اسے روکا جا سکتا تھا۔اٴْنہوں نے کہا کہ میرا دل ان خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں ضائع کیں، اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے۔واضح رہے کہ ملکہ کوہسار مری میں 7 جنوری کی رات کو آنے والے برفانی طوفان نے 22 زندگیاں نگل لیں۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں