کشمور،گڈو تہرمل ہائوس کی انتظامیہ نے درخت لگانے کی مہم آغاز کردیا

پیر 9 مارچ 2020 16:10

کشمور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2020ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے احکامات پر گڈو تہرمل ہائوس کی انتظامیہ نے درخت لگانے کی مہم آغاز کردیا۔گڈو پاور ہائوس کے چیف ایگزیکٹو افسر حماد عامر ہاشمی،چیف ایچھ آر ایڈمن اعجاز حسین اور دیگر افسران اور ملازمین نے گڈو تہرمل پاور ہائوس میں درخت لگائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاور ہائوس کے چیف ایگزیکٹو حماد عامر ہاشمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا میں اس بات کو مانا جاتا ہے کہ آلودگی دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جس کی وجہ سے انسانی زندگی کو خطرے لاحق ہیں، آلودگی سے بچنے کے لیئے درخت لگانے چاہئیں، درخت زہریلی گئس کو جذب کر لیتے ہیں، صحتمند ماحول اور انسانی زندگی کی بقا کے لیئے درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس نے کہا درخت زمین کو سرسبز اور خوبصورت بناتے ہیں۔ اس نے کہا پاور ہائوس کے ساتھ ساتھ پوری کالونی میں درخت لگا کر کالونی کو سرسبز بنائیگے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں