کندھ کوٹ میں کیمیکل شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا چھاپہ دس ہزار جرمانہ عائد کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 جولائی 2021 15:20

کندھ کوٹ میں کیمیکل شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا چھاپہ دس ہزار جرمانہ عائد کیا گیا
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،حضور بخش منگی ) کیمیکل شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی کی ھدایت پر سندھ فوڈ اتھارٹی لاڑکانہ ڈائریکٹر عائشہ جونیجو کی ٹیم نے سول اسپتال کے سامنے دکان مالک بشیر اوگاہی کے دودھ کا سیمپل لیا گیا ٹیم نے دس ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا اس موقع پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ساتھ مختیار کار کندھ کوٹ شوکت بنگوار اور پولیس بھی کاروائی میں ساتھ تھی ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی نے کہا کہ دودھ میں کیمیکل ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرکے دکان سیل کئے جائیں گے ، شہر کے مختلف دکانوں پر دودھ کے سیمپلز لئے گئے جو لیبارٹی کے بعد کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں