پولیس آپریشن دو مغوی بازیاب پانچ مشکوک افراد گرفتار ، ڈاکوؤں کے درجنوں تھکانے نذر آتش

درانی مہر کچے میں جاگیرانی اور سبزوئی گینگ کیخلاف آپریشن جاری ہے ، ایس ایس پی امجد احمد شیخ

Hazoor Bux حضور بخش منگی منگل 3 اگست 2021 11:55

پولیس آپریشن دو مغوی بازیاب  پانچ مشکوک افراد گرفتار ، ڈاکوؤں کے درجنوں تھکانے نذر آتش
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست2021ء) دو روز قبل کراڑو میرانی اور امیر علی میرانی کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا تھا ، دونوں مغویوں کی بازیابی کیلئے ڈاکو لاکھوں روپے تاوان طلب کر رہے تھے ، جن کیخلاف پولیس نے آپریشن شروع کیا ایس ایس پی امجد احمد شیخ کی سربراہی میں درانی مہر کچے کے علاقے میں خطرناک اغوا کار گینگز جاگیرانی اور سبزوئی گینگ کیخلاف آپریشن کے دوراں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو ٹھکانے چھوڑ کر دریا سندھ کے دوسرے کنارے فرار ہوگئے ، پولیس نے دو مغوی کراڑو میرانی اور امیر علی میرانی کو بازیاب کرالیا پانچ مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ، ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے بتایا کہ جاگیرانی اور سبزوئی گینگ کے خطرناک ڈاکو ہیں جو لوگوں کو اغوا کرکے ان سے تاوان طلب کرتے ہیں ان کیخلاف آپریشن جاری ہے جلد ڈاکوؤں کا خاتمہ کیا جائے گا ، آپریشن چار اے پی سی چین ، دس بکتر بند گاڑیاں ، 300 پولیس اہلکار جبکہ جدید ٹیکنالوجی اسلح استعمال کیا جارہا ہے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں