کندھ کوٹ ایس ایس پی امجد احمد شیخ کی ہدایت پر پولیس کی بروقت کاروائیاں ، موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ کا سرغنہ سمیت منشیات فروخت کرنے والا ملزم گرفتار ، پانچ موٹر سائیکل سمیت 1150 گرام چرس بر آمد کرلیا

Hazoor Bux حضور بخش منگی پیر 20 ستمبر 2021 18:20

کندھ کوٹ ایس ایس پی امجد احمد شیخ  کی ہدایت پر پولیس کی بروقت کاروائیاں ، موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ کا سرغنہ سمیت منشیات فروخت کرنے والا ملزم گرفتار ، پانچ موٹر سائیکل سمیت 1150 گرام چرس بر آمد کرلیا
� �لع کشمور کے ایس ایس پی امجد احمد شیخ کی ہدایات پر مختلف تھانوں کی پولیس نے کاروائیاں کرکے تین ملزمان کو گرفتار جبکہ پانچ موٹر سائیکل اور 1150 گرام چرس بر آمد کرلیا تفصیلات کے مطابق : کندھ کوٹ سی سیکشن تھانہ کے انچارج سکندر پھنور کی ٹیم نے کاروائی کے دوراں موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ کا سرغنہ محمد یعقوب گولو اور جمعو عرف جمشید گولو کو گرفتار کرلیا جن سے پانچ چوری شدہ موٹر سائیکل بر آمد کرلیں تمام ریکور موٹر سائیکلیں مالکان کے حوالے کردی گرفتار ملزمان پر کرائم نمبر 184/2021 انڈر سیکشن 6/7ATA,149,148,353,324,402,399 کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ، دوسری کاروائی تنگوانی ایس ایچ او غلام مرتضی گورچانی کی ٹیم نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرکے ملزم محمد حسن عرف حسو نندوانی کو گرفتار کرلیا ملزم سے 1150 گرام چرس بر آمد کرلیا گیا گرفتار ملزم پر کرائم نمبر 78/2021 انڈر سیکشن 9cns پولیس اسٹیشن تنگوانی میں مقدمہ درج کرلیا گیا

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں