کشمور،ایس ایچ او سمیت 3اہلکاروں کی بازیابی کیلئے آپریشن

پیر 10 جولائی 2023 16:50

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2023ء) کشمور کے کچے کے علاقے میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی عرفان سموں نے کہا ہے کہ ڈاکوں کے متعدد ٹھکانوں کو گرا کر آگ لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔عرفان سموں کا کہنا ہے کہ 15 سے زائد ڈاکوں کے سہولت کاروں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیغانی گینگ اور بھیو گینگ کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے، پولیس اہلکاروں سمیت دیگر مغویوں کو جلد بازیاب کرایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں