سیاہ کاری کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم، دو افراد زخمی

جمعہ 6 مارچ 2020 16:38

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) کشمور کے تحصیل تنگوانی میں دو گروپوں میں تصادم کی وجہ سے فائرنگ کے نتائج میں دو افراد زخمی ہوگئے بھلکانی برادری کے دو گروپوں میں سیاہ کاری کے تنازعہ پر تصادم ہوا دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے اوپر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بنگل بہلکانی اور مشتاق بہلکانی گولیاں لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر تعلقہ ہسپتال تنگوانی میں منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ 3 ملزمان پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں