کندھ کوٹ آپریشن :پولیس مقابلے میں 3بدنام ڈاکو ہلاک

ڈاکو ٹکرسبزوئی کے سر کی قیمت 10 لاکھ، صابو سبزوئی راجو پر پانچ، 5لاکھ روپے انعام رکھاگیاتھا

ہفتہ 11 دسمبر 2021 16:32

کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2021ء) صوبہ سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں پولیس کو ڈاکوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کشمور امجد شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ کندھ کوٹ میں ہونے والے پولیس مقابلے میں تین بدنام ڈاکو ہلاک کردئیے گئے ہیں، ہلاک ڈاکوں میں سبزوئی گینگ کے سرغنہ صابو سبزوئی، ٹکرسبزوئی اور ساتھی راجو شامل ہے۔ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ڈاکو ٹکرسبزوئی کے سر کی قیمت 10 لاکھ، صابو سبزوئی راجو پر پانچ، 5لاکھ روپے انعام رکھاگیاتھا۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ سبزوئی اور جاگیرانی گینگ کیڈاکوں نیچاچڑبرادری کی13 افراد کو قتل کیاتھا، اسی لئے ان کے خلاف گرینڈ آپریشن جار ی ہے، آخری ڈاکو کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں