گڈو تھرمل پاور ہاس کے 5 یونٹ ٹرپ کر گئے، سبی و شکارپور کو بجلی معطل

جمعہ 29 اپریل 2022 16:04

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2022ء) واپڈا ذرائع کے مطابق گڈو تھرمل پاور ہاس کے 600 میگاواٹ پر فنی خرابی کے باعث 5 یونٹ ٹرپ کرگئے۔گڈو تھرمل کے 220 کے وی سوئچ یارڈ کے بریکر میں فنی خرابی کے باعث یونٹ ٹرپ کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بریکر میں زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔گڈو سے نکلنے والی متعدد لائینیں ٹرپ کر گئیں ہیں، جس کے باعث سبی و شکارپور کو جانے والی بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔یونٹ ٹرپ ہونے سے 390 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے۔ گڈو تھرمل پاور ہاس میں ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں