کشمور میں قبائلی تصادم، خاتون سمیت 4افراد ہلاک، 3خواتین زخمی۔اپ ڈیٹ

اتوار 10 جون 2007 19:51

کشمور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جون۔2007ء) سندھ کے ضلع کشمور میں قبائلی تصادم کے باعث خاتون سمیت چار افراد ہلاک اور تین خواتین زخمی ہوگئیں ۔ تصادم بھیو اور جھکرانی قبائل کے درمیان ضلع کشمور کے تھانے گھوڑا گھاٹ کی حدود میں ہوا ۔ پولیس کے مطابق جھکرانی قبیلے کے پچیس سے زائد مسلح افراد نے گوٹھ بھیو پر فائرنگ کردی ، بھیو قبیلے کے افراد نے بھی جوابی کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا جس میں بھیو قبیلے کے چار افراد لطیف ، فرید ، مرید اور ایک خاتون مورچاری موقع پر ہلاک ہوگئی جبکہ تین عورتیں زخمی ہوئیں ۔ واقعہ کے بعد جھکرانی قبیلے کے مسلح افراد فرار ہوگئے۔ گھوڑا گھوٹ پولیس اطلاع ملنے پر گوٹھ بھیو پہنچ گئی اور وہاں عارضی پولیس چوکی قائم کردی گئی ہے زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال کندھ کوٹ منتقل کردیا گیا ہے ۔ کشیدگی کے باعث علاقے کے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں