کندھکوٹ، سٹی پارک،ساقی موڑ پر ہوٹل پر سبزوئی برادری کا چائے دیر سے دینے پر ہوٹل مالک اور ویٹرز پر حملہ، 5 افراد زخمی

بدھ 1 مئی 2019 23:37

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2019ء) کندھ کوٹ سٹی پارک کے قریب ساقی موڑکے مقام پر الحمدللہ ہوٹل پر سبزوئی برادری کے افرادنے چائے دیرسے دینے پر ہوٹل مالک اور مزدوروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے لاٹھیوں اینٹوں پتھروں کے آزادانہ استعمال سے غلام شبیر،عبداللطیف اوگاہی ودیگرزخمی ہوگئے پولیس نے نصف گھنٹہ بعد پہنچ کراسپتال سے چارافراد کو گرفتارکرلیا دوکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں