سید خورشید احمد شاہ کی گرفتاری کیخلاف کندھ کوٹ تنگوانی میں پیپلزپارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:56

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) سابق قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے سینئررہنماسید خورشید احمد شاہ کی گرفتاری کیخلاف کندھ کوٹ تنگوانی میں پیپلزپارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، مظاہرے کی قیادت عبدالرحمن بنگوار،اسد اللہ کھوسہ،عبدالرئووف بھلکانی ودیگرنے کی ۔

(جاری ہے)

مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہاکہ یہ نیازی حکومت کی نیب گردی ہے کہ اپوزیشن کے رہنمائوں کو بلاجواز گرفتارکرکے اپنی حکومت کو طول دیناچاہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں