کشمور میں نیشنل ہائی وے پر چال سے بھرا ٹرالر مخالف سمت سے آنے والے رکشہ اور موٹر سائیکل پر الٹ گیا4افرادجاں بحق ،5زخمی

اتوار 29 نومبر 2020 17:05

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) کشمور میں انڈس ہائی وے مین بازار میں چاول سے بھرا ٹرالر موٹر سائیکل اور رکشہ پر الٹ گیا۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ5زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کشمور میں نیشنل ہائی وے پر چال سے بھرا ٹرالر مخالف سمت سے آنے والے رکشہ اور موٹر سائیکل پر الٹ گیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں۔

امدادی ٹیموں کے مطابق حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں ضروری کارروائی کیلئے اور5 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعہ کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور ٹرالر ڈرائیور نے اپنا توازن کھو دیا۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں