کشمور کاپولیس اہلکار 15 سال سے اپنے لیے انصاف کے حصول کے لیے دربدر بھٹکنے پر مجبور

منگل 23 فروری 2021 23:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) کشمور کا ہولیس اہلکار 15 سال سے اپنے لیے انصاف کے حصول کے لیے دربدر بھٹکنے پر مجبور ،پولیس انسپکٹر نے پلاٹ پر قبضہ کررکھا ہے افسران اور عدالت کا دروازہ بھی کھٹکا چکاہوں مگر انصاف نہیں ملا،اہلکار ارشاد سومرو کی دہائی ،انصاف نہ ہونے پر انتہائی اقدام اٹھانے کی بھی دھکمی دے دی تفصیلات کے مطابق سندھ میں پولیس اس وقت سرکاری ایراضی پر سے قبضے ختم کرانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے لیکن وہ اپنے ہی اہلکار کے پلاٹ پر اپنے افسر کا قبضہ کا ختم نہیں کراسکی ہے کشمور ضلع سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار ارشاد سومرو جو اس وقت سندھ ہائی کورٹ سکھر میں فرائض اداکررہاہے اس نے میڈیا کو بتایاکہ انصاف اور قانون کا رکھوالا ہونے کے باوجود اپنے لیے انصاف کے حصول کے لیے دربدر ہوں اور اس وقت اپنے بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوں کیونکہ میرے مکان کے پلاٹ پر ایک پولیس انسپکٹر نے گذشتہ 15 سال سے قبضہ جما رکھاہے اس کے خلاف اپنے افسران کو شکایات کی ہیں عدالت کا دروازہ تک کھٹکھٹایا ہے لیکن مجھے انصاف نہیں ملا ہے انصاف کے حصول کے لیے دربدر ہوں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،آئی جی سندھ مشتاق مہر سے میرا مطالبہ ہے کہ مجھ غریب پولیس اہلکار پر رحم کھائیں میرا پلاٹ پولیس انسپکٹر سے واگذار کراکر میرے حوالے کریں مذکورہ پولیس اہلکار کہنا تھا کہ اگر مجھے انصاف نہ ملا تو پھر میں انتہائی اقدام اٹھانے پرمجبور ہوجاؤں گا۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں