کندھ کوٹ: 13سالہ کویتا کا بیان بدلنے اور والدین کے ساتھ جانے سے انکار

بدھ 17 مارچ 2021 23:03

کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2021ء) ضلع کندھ کوٹ کے علاقے تنگوانی کی 13 سالہ لڑکی کویتا نے اپنا بیان بدلنے اور والدین کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔گزشتہ روز 13 سالہ کویتا نے عدالت میں اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے کا بیان دیا تھا۔ بدھ کو جج کے حکم پر لڑکی کی والدین سے علیحدگی میں ملاقات کروائی گئی۔عدالتی حکومت پر کویتا کو دوبارہ سول جج تنگوانی کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت کے بلانے پر لڑکی کے والدین بھی پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

سول جج کے حکم پر لڑکی اور والدین کی عدالتی کمرے میں الگ سے ملاقات کروائی گئی، اس موقع پر کویتا نے اپنا بیان بدلنے اور والدین کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔پولیس کے مطابق عدالت نے والدین سے ملاقات کے بعد لڑکی کو چائلد پروٹیکشن سیل سکھر بھجوادیا ہے۔پولیس نے سماعت کے دوران لڑکی کے اغوا کے الزام میں 2 ملزمان رستم اور محمد بخش کو عدالت میں پیش کیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات دونوں ملزمان کو لڑکی کے والد کی نشاندہی پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے ان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ جاری کردیا ہے۔یاد رہے کہ 9 مارچ کو تنگوانی پولیس اسٹیشن میں 13 سالہ کویتا کیا غوا کا مقدمہ درج ہوا تھا اور لڑکی نے گزشتہ روز عدالت کے روبرو پیش ہوکر اپنے اسلام قبول کرنے کا بیان دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں