ادرک کے کاشتکار فصل کی برداشت بروقت مکمل کریں، زرعی ماہرین

جمعرات 14 دسمبر 2017 11:44

قصور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء)کاشتکاروں کو ادرک کی برداشت کسی یا کھرپے کی مدد سے کرنے اور گٹھلیوں کو زخمی ہونے سے بچانے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ ادرک کے کاشتکار فصل کی برداشت بروقت مکمل کریں، دسمبرکے آخری ایام میں جب ادرک کے پتے سوکھ جائیں اورٹہنیاں نیچے گرپڑیں تو سمجھ لیناچاہئیے کہ فصل برداشت کیلئے تیارہے اور اس کی برداشت میں تاخیر سے گریزکرناچاہئے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہا کہ فصل کی برداشت کسی یاکھرپے کی مدد سے احتیاط سے کرنی چاہئے تاکہ گٹھلیاں زخمی نہ ہوں کیونکہ زخمی گٹھلیاں سٹوریج کے دوران بہت جلد خراب ہوجاتی ہیں جس سے منڈیوں میں اس کی اچھی قیمت نہیں ملتی اورکاشتکاروں وسبزی فروشوں کو بھاری مالی نقصان کا سامناکرناپڑتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگراگلی فصل لگانے کیلئے بیج تیارکرناہو تو فصل کی برداشت فروری میں بھی کی جاسکتی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں