قصور،گھریلو جھگڑے پرایک شخص نے اپنے ہی گھر کو آگ لگا دی

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:16

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) کوٹ فتح دین خاں قصور میں گھریلو جھگڑے پرایک شخص نے اپنے ہی گھر کو آگ لگا دی۔تفصیلات کے مطابق کوٹ فتح دین خاں قصور کے رہائشی عباس علی کا اپنے گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تواس نے طیش میں آکر گھر کو آگ لگا دی جس سے گھر میں رکھا ہوا اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان جل گیا، تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ اور ریسکیو1122کی امدادی ٹیم نے آگ پرقابو پایا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں