عالمی یوم جنگلات /چھانگا مانگا جنگل میں صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی شجرکاری

ایک منٹ میں ایک لاکھ 9ہزار پودے لگانے کا ریکارڈقائم‘صوبائی وزیر تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے شجرکاری مہم کا افتتاح کیا صوبہ بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری’’درخت لگائیں پاکستان کے لیے‘‘ مہم کو کامیاب بنائے‘وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ

جمعرات 21 مارچ 2024 20:43

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) عالمی یوم جنگلات /چھانگا مانگا جنگل‘درخت لگائیں پاکستان کے لیے ‘صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی شجرکاری ‘ایک منٹ میں ایک لاکھ 9ہزار پودے لگانے کا ریکارڈقائم۔صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر چھانگا مانگا جنگل میں پودا لگاکر پنجاب کی سب سے بڑی موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی ،ضلعی افسران ‘طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجودتھی ۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن ’’سرسبز پنجاب ‘‘کے تحت صوبہ بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

13ہزارطلبا وطالبات نے ایک منٹ میں ایک لاکھ 9 ہزار پودے چھانگا مانگا کے جنگل میں لگائے ہیں اور یہ 90ایکڑاراضی پر پودے لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھانگا مانگا جنگل ہمارا تاریخی ورثہ ہے۔ ہر شہری’’درخت لگائیں پاکستان کے لیے‘‘ مہم کو کامیاب بنائے۔ فضائی آلودگی ،ماحولیاتی آلودگی و گرین ہاوس گیسسز کا خاتمہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ آنے والی نسلوں کو تندرست اور صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا ہے۔ شجرکاری سے زمین کا درجہ حرارت اور موسمیاتی تبدیلیاں کنٹرول میں رہیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت شجرکاری کرنے اور فضائی آلودگی کے خاتمہ کے لیے کوشاں ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنی چاہیے۔ چھانگا مانگا جنگل بین الاقوامی حیثیت کا حامل ہے۔ پنجاب بھر کی سڑکوں کے اطراف میں محکمہ جنگلات کیساتھ ملکر پودے لگائیں گے۔ صوبائی وزیر نے انتھک محنت اور لگن سے چھانگا مانگا جنگل میں ایک ریکارڈ شجرکاری کرنے پر ضلعی انتظامیہ کو شاباش دی اور انکی کارکردگی کو سراہا ۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کے زیر صدارت ضلعی محکموں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے حوالے سے چھانگا مانگا ریسٹ ہائوس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی ‘محکمہ فاریسٹ ، ہیلتھ ، ایجو کیشن ،سپورٹس، پاپولیشن ہائیر ایجو کیشن ، تعمیر ات و مواصلات سمیت دیگر محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی ۔

صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کیمطابق شہریوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے افسران ایمانداری اور فرض شناسی سے اپنا کام کریں ۔ کسی بھی قسم کی کرپشن یا بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ صوبائی وزیر نے رورل ہیلتھ سینٹر چھانگا مانگا کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی کارکردگی کو چیک کیا ۔

انہوں نے ہسپتال میں آنیوالے مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا ۔ ہسپتال سے میڈیسن لیکر جانے والے مریضوں کو کال کر کے ادویات کی فراہمی بارے بھی پوچھا ۔ صوبائی وزیر نے چھانگا مانگا کی مختلف سڑکوں کے میٹریل اور کوالٹی کو چیک کیا اور شہریوں سے وزیر اعلی پنجاب کے نگہبان رمضان پیکج کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں