13ہزارطلباء وطالبات نے 90ایکڑ پرایک منٹ میں ایک لاکھ نوہزار پودے چھانگامانگاجنگل میں لگانے کا ریکارڈقائم کیا

جمعرات 21 مارچ 2024 20:43

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی شجرکاری۔13ہزارطلباء وطالبات نے 90ایکڑ پرایک منٹ میں ایک لاکھ نوہزار پودے چھانگامانگاجنگل میں لگانے کا ریکارڈقائم کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے پنجاب کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کا افتتاح چھانگامانگا جنگل میں پودالگاکر کر دیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ملک صہیب احمدبھرتھ نے بتایاکہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن سرسبز پنجاب کے تحت صوبہ بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ہرشہری‘درخت لگائیں پاکستان کیلئے مہم کو کامیاب بنائے،فضائی الودگی،ماحولیاتی الودگی و گرین ہاوس گیسسز کا خاتمہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اورآنے والی نسلوں کو تندرست اور صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا ہے‘ شجرکاری سے زمین کا درجہ حرارت اور موسمیاتی تبدیلیاں کنٹرول میں رہے گی۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت شجرکاری کرنے اور فضائی آلودگی کے خاتمہ کے لیے کوشاں ہے، موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنی چاہیے‘چھانگامانگا جنگل بین الاقوامی حیثیت کا حامل ہے۔صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے اِس عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کی سڑکوں کے اطراف میں محکمہ جنگلات کے ساتھ ملکر پودے لگائیں گے۔ صوبائی وزیر نے انتھک محنت اور لگن سے چھانگا مانگا جنگل میں ایک ریکارڈ شجرکاری کرنے پر ضلعی انتظامیہ کو شاباش دی اور انکی کارکردگی کو سراہاڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی، انتظامی و ضلعی افسران بھی اس موقع پر موجودتھے۔\378

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں