قصور،اپنے مبینہ اغوا ء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص گرفتار

ملزم نے لیگی رہنما رمضان صدیق بھٹی سے فراڈ کے ذریعے بھاری رقم ہتھیا رکھی تھی

ہفتہ 13 اپریل 2024 11:40

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) قصور میں اپنے مبینہ اغوا ء کے بعد قتل کا ڈرامہ رچانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق قصور کے علاقے قادر آباد سے تعلق رکھنے والے ملزم عاصم جمشید نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رمضان صدیق بھٹی سے فراڈ کرکے بھاری رقم ہتھیائی تھی اور اس ے ہڑپ کرنے کے لیے اس نے اپنے مبینہ اغوا ء اور قتل کا ڈرامہ رچایا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم عاصم جمشید مبینہ طور 28 فروری سے لاپتہ تھا اور اس کے مبینہ اغوا ء کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں 11 مارچ کو درج کیا گیا تھا، ملزم نے اپنے جھوٹے قتل کی ویڈیو اپنے اہل خانہ کو بھیجی تھی جس پر آئی جی پنجاب نے ملزمان کو گرفتار کرنے کاحکم دیا تھا۔ڈی پی او قصور کی سربراہی میں پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ملزم عاصم جمشید کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم ا پنے مبینہ اغوا ء و قتل میں رمضان صدیق بھٹی کو پھنسانا چاہتا تھا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں