ایس ایس پی خیرپورظفر اقبال ملک کی سربراہی میں امن امان کی صورتحال کے متعلق ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کے ساتھ اجلاس

جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیاں، سماج دشمن عناصرین کے خاتمے کی پالیسی میں کسی قسم کی کوتاہی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ، ایس ایس پی

اتوار 20 جون 2021 20:40

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) ایس ایس پی خیرپورظفر اقبال ملک کی سربراہی میں امن امان کی صورتحال کے متعلق ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کے ساتھ اجلاس۔اجلاس میں ضلع کے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔جس میں ایس ایچ اوز کی کارگردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور احکامات دیئے گئے۔اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف فوری طور پر کریک ڈان شروع کریں.. ایس ایس پی ظفر اقبال ملک کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیاں، سماج دشمن عناصرین کے خاتمے کی پالیسی میں کسی قسم کی کوتاہی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور پیٹرولنگ, اسنیپ چیکنگ کو مزید موثر بنائیں، جرائم کی روک تھام کے لیے میسر حکمت عملی کے ساتھ کام کریں. ایس ایس پی ظفر اقبال ملک نیکہاکہ نیشنل ایکشن پلان پہ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائی.تمام افسران اپنی ذمہ واریوں کا احساس کریں اورتمام ایس ایچ اوز امن و امان قائم رکھنے کے لیے جامع منصوبہ بندی سے جرائم پیشہ عناصروں اور انکے سہولتکاروں کو قانوں کی گرفت میں لانے والا سلسلہ مزید تیز کریں.. ایس ایس پی ظفر اقبال ملک نے کہاکہ پولیس افسران کی طرف سے جرائم پیشہ افراد سے کسی بھی قسم کی رعایت برداشت نہیں کی جائیگی.بہتریں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ادہر ایس پی خیرپور ظفر اقبال ملک کا ہیڈکوارٹر خیرپور کا دورہ، ضلع کے تمام پولیس موبائلز/ گاڑیوں کا انسپیکشن معائنہ و تفصیلی جائزہ۔ایس ایس پی خیرپور جناب ظفر اقبال ملک ضلعی ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں انہوں نے ضلع بھر کے تمام پولیس موبائیلز/ گاڑیوں کا معائنہ کیا۔دوران انسپیکشن ایس ایس پی صاحب نے پولیس موبائلز کی بھترین مینٹیننس ہونے پر ان کے ڈرائیوروں کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔

جب کہ پولیس موبائلز کی مینٹیننس بہتر نہ ہونے پر متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹیس دیئے ہوئیایس ایس پی خیرپور نے متعلقہ افسران کو پولیس موبائل کی مرمت اور ضروری کام فوری کروانے کی ہدایات دیتے ہوئے انیوں نے کہاکہ تمام موبائل اپنی بہتر حالت میں حدود میں گشت کرتی نظر آئیں، ایس ایس پی ظفر اقبال ملک کاکہناتھاکہ موبائل ڈرائیور کسی بھی ہنگامی حالت میں متعلقہ ٹرانسپورٹ افسر سے اپنا گاڑی کا مسئلہ فوری حل کروائیں،ایس ایس پی خیرپور نے افسران کو ہفتہ وار موبائل کی فزیکل چیکنگ کروانے کی احکامات بھی جاری کیی_

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں