خیرپور سٹی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے تمام ریکارڈ توڑدیئے

ایک یا ڈیڑھ گھنٹے بعد 3 گھنٹے کی لو شیڈنگ جبکہ ٹیکنیکل فالٹ کے نام پر بھی 3سے 4 گھنٹے علیحدہ سے بجلی غائب

جمعرات 21 جولائی 2022 23:00

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2022ء) خیرپور سٹی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے تمام ریکارڈ توڑدیئے ایک یا ڈیڑھ گھنٹے بعد 3 گھنٹے کی لو شیڈنگ جبکہ ٹیکنیکل فالٹ کے نام پر بھی 3سے 4 گھنٹے علیحدہ سے بجلی غائب رہنے لگی۔ چلڈرن ہسپتال میں معصوم بچوں کی حالت زار خراب ہوگئی۔

(جاری ہے)

کوئی نوٹیس لینے والا نہیں، شہری تنظیموں نے علی مراد جمن خیرشاہ محمد احسن نواز جمانی نے میڈیا ہائوس کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوے صحافیوں کو بتایا کہ خیرپور شہر خاص کر خاکی شاہ فیڈر پر لوڈشیڈنگ نے انتہا کردی ہے ،24گھنٹے میں 18سے 19گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ان لوگوں نے بتایا کہ اس فیڈر پر چلڈرن ہسپتال اور لیڈی ویلڈنگ ہسپتال ہیں جہاں بچوں اور خواتین کی حالت خراب ہے جبکہ تاجروں نے بتایا کہ پہلے ہی مہنگائی بہت ہے اوپر سے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تمام کاروبار تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔

تاجروں اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خاکی شاہ فیڈر پر کوڈ شیڈنگ ختم کی جائے بصورت دیگر سیپکو آفس خیرپور کا گھیرائو کیا جائے گا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں