خیرپورمیں شوہرکے تشدد کا شکارخاتون تھانے پہنچ گئی

جمعرات 16 ستمبر 2021 13:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2021ء) خیرپورمیں شوہرکے تشدد کا شکارخاتون تھانے پہنچ گئی، تحفظ فراہم کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ خیرپور کے مطابق خیرپور شہرکی لقمان کالونی کی رہائشی خاتون حضوراں نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے شوہر غلام شبیر سومرو نے جمعرات کی صبح مجھے گھر میں قتل کرنے کی کوشش کی ، چیخنے چلانے پر پڑوسی پہنچ گئے اور انہوں نے میری جان بچائی، شوہر مجھے سیاہ کاری کے مبینہ الزام میں قتل کرنا چاہتا ہے۔ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔پولیس نے کہا ہے کہ تشدد کاشکار خاتون کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں