محرم الحرام کے آمد کے سلسلے میں خیرپور پولیس کا امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے کومبنگ آپریشن،23 مشکوک افرادکوگرفتارکرلیا

اتوار 16 اگست 2020 20:26

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2020ء) محرم الحرام کے آمد کے سلسلے میں خیرپور پولیس کا امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ضلع کے مختلف مقامات پر کومبنگ آپریشن کرکی23 مشکوک افرادکوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی کے احکامات پر محرم الحرام کے آمد کے سلسلے میں ضلع کے مختلف مقامات پرکومبنگ آپریشن کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں،اے ایس پی سٹی خیرپور سعد ارشد کی سربراہی میں ایس ایچ او شھید غلام مرتضٰی میرانی، ایس ایچ او بی سیکشن، پی پی شاھ لطیف، شاہ حسین پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جبکہ دوسری ٹیم ڈی ایس پی کوٹڈیجی رانا نصراللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او کوٹڈیجی، کنب، پر مشتمل جبکہ تیسری ٹیم ڈی ایس پی میرواہ فدا حسین اعوان کی سربراہی میں ایس ایچ او میرواہ، بوزدار وڈا پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہیں،سرچنگ/ کومبنگ آپریشن میں ضلع کے تمام، ہوٹل، ریلوی اسٹیشن، مسافر خانوں، فیکٹریوں، کریش پلانٹ، اور دیگر اہم مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے دوران کومبنگ آپریشن 23 مشکوک افرادکو گرفتار کر لیا گیا،ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی کی جانب سے امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور ضلعے بھر میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو سخت احکامات جاری کیے گئے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں