بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی خیرپور میرس میں تمام اساتذہ، آفیسرز اور اسٹاف کو کورونا ویکسین لگائی گئی

منگل 8 جون 2021 23:58

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی آف ٹیکنالاجی اینڈ اسکل ڈوپلمنٹ خیرپور میرس میں سندھ حکومت کے احکامات پر عمل در آمد کرتے ہوئے یونیورسٹی کے تمام اساتذہ، آفیسرز اور اسٹاف کو کورونا ویکسین لگائی گئی ڈی ایچ او خیرپور کی ٹیم نے یونیورسٹی کے آڈیوٹریم حال میں یونیورسٹی کے پورے اسٹاف کو کورونا ویکسین کا پہلا ڈوز لگایا گیا اس موقع پر یونیورسٹی کے وائیس چانسلر انجنیئر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے کہا کہ کورونا ایک خطرناک وبا ہے اس کے حملے سے بچنے کے لئے ویکسین کروانا لازمی ہے .ہم نے بھی یونیورسٹی کے اندر پورے اسٹاف کی کورونا ویکسین کرالی ہے یے ویکسین ہر کسی کو کرانی چاہیے ڈاکٹر مدد علی شاہ نے مزید کہا کہ یے خوف پھیلایا جا رہا ہے کہ کورونا ویکسین سے سائیڈ افیکٹ ہو رہے ہیں پر اس بات میں کسی قسم کی صداقت موجود نہیں ہے کورونا ویکسین سے کسی بھی قسم کے نقصانات درکار نہیں ہیں �

(جاری ہے)

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں