خیرپو، اعلی نسل کے روسی کتے کی ہلاکت پر مقدمہ درج،2افراد نامزد

منگل 20 فروری 2024 21:22

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2024ء) خیرپور میں کتے کو گولیاں مارکرہلاک کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔خیرپور کے تھانہ اے سیکشن میں روسی اعلی نسل کے کتے کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے کے جرم میں دو افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حسنین حیدر کی درخواست پرزاھد گوپانگ سمیت دو افراد کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔درخواست گزار حسنین حیدر کا نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ کہ دونوں ملزمان ہمارے گھر میں گھس کر کتے کو لے گئے اور اسے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے نامزد ملزم زاہد گوپانگ اور دوسرے ملزم کی گرفتاری کی کوشش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں