تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچائو کی ایس او پیز پر عملدرآمد کیساتھ کلاسز کا آغاز

منگل 15 ستمبر 2020 18:21

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچائو کی ایس او پیز پر عملدرآمد کیساتھ کلاسز کا آغاز کردیا گیا-انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ایس او پیز کا جائزہ لینے بوائز ماڈل ہائی سکول کا دورہ کیا انہوں مختلف کلاس رومز کا معائنہ، ایس او پیز پر عمل کا جائزہ لیا سٹاف، عملہ، طلباء کی حاضری اور صفائی کی صورتحال چیک کی - اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولے جارہے ہیں کھولے گئے تعلیمی ادارے پہلے ڈس انفیکٹ کئے گئے ہیں- انہوں نے کہا کہ کھانسی، بخار، نزلہ کی صورت میں اساتذہ اور طلبہ کا کورونا ٹیکس فوری کرایا جائے والدین بھی بچوں کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین کریں-

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں